دلہے کے بیت الخلاءمیں تصویر بناﺅ اور 51 ہزار انعام لے جاﺅ ، بھارت نے انوکھی سکیم متعارف کروا دی
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی حکومت نے نہایت ہی انوکھی نوعیت کی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت دلہا بیت الخلاءمیں سیلفی لے گا اور یہ ثابت کرے گا کہ اس کے گھر میں سہولت موجود ہے تو اس کی دلہن کو 51 ہزا ر روپے انعام میں دیئے جائیں گے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ مدھیا پردیش کی حکومت نے شادی کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے جس کے لیے درخواست صرف اسی صورت دی جاسکتی ہے جب د±لہن یہ ثابت کردے کہ اس کے ہونے والے شوہر کے گھر میں باتھ روم میں موجود ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ سرکاری افسران ہر جگہ باتھ روم چیک نہیں کرسکتے لہٰذا وہ د±لہا سے باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھوپال کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا ہے کہ جب تک د±لہا باتھ روم میں موجود اپنی تصاویر فراہم نہیں کرے گا تب تک قاضی اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں تصویر کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے۔