افریقہ میں دنیا کا نایاب ترین ہیرا دریافت، اس کے اندر کیا چیز تھی؟ دیکھ کر سائنسدان بھی دنگ رہ گئے، ایسی چیز جو آج تک کسی نے نہ دیکھی تھی

دنیا میں کئی نایاب ہیرے موجود ہیں جن میں ایک انتہائی معروف ’کوہِ نور‘ ہیرا بھی شامل ہے، تاہم اب جنوبی افریقہ میں ایک ہیرا دریافت کر لیا گیا ہے جس میں ایسی دھات موجود ہے کہ آج سے پہلے دنیا میں کسی نے نہ دیکھی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا جنوبی افریقہ کے قصبے کولینان میں ہیروں کی کان سے دریافت ہوا ہے۔ اس میں کیلشیئم سیلیکیٹ پرووسکیٹ (Calcium silicate Perovskite)نامی دھات موجود ہے جو زمین کی اتھاہ گہرائی میں موجود ہوتی ہے اور آج تک زمین کی سطح پر نہیں دیکھی گئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دھات زمین میں لگ بھگ 700کلومیٹر کی گہرائی میں پائی جاتی ہے لیکن جس کان سے یہ ہیرا دریافت ہوا ہے اس کی گہرائی فی الحال صرف ایک کلومیٹر ہے۔چنانچہ اس حوالے سے اس نایاب دھات کی اتنی بلند سطح پر ملنا انتہائی حیران کن واقعہ ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ”اس ہیرے کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہزاروں سال قبل بحری پرتوں کی تہیں جو زمین کی اتھاہ گہرائی میں ڈوب گئی تھیں اب زمین کی نچلی تہہ میں ’ری سائیکل‘ ہو رہی ہیں۔“یونیورسٹی آف البرٹا کے شعبہ زمینی و ماحولیاتی سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر گراہم پیئرسن کا کہنا تھا کہ ”آج تک کوئی بھی اس دھات کو زمین کی اوپری سطح پر مستحکم نہیں رکھ سکا۔ یہ دھات صرف ایک صورت میں سطح زمین پر مستحکم رہ سکتی ہے اگر اس کے گرد ہیرے جیسے انتہائی سخت چیز کی تہہ چڑھی ہو۔ اس بار ملنے والی یہ دھات چونکہ تین ملی میٹر سائز کے ہیرے کے اندر موجود ہے اس لیے یہ مستحکم حالت میں ہے۔ “

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.