112 سالہ دنیا کا سب سے زائد عمر آدمی، روزانہ کیا چیز کھاتا ہے؟ صحت کا ایسا راز بتادیا جو آپ کبھی تصور بھی نہ کرسکتے تھے
جاپان کے معمر ترین شہری مسازو نوناکا 112 سال 259 دن کے ہوچکے ہیں اور گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا معمر ترین شخص بھی تسلیم کر لیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرانی ہو گی
کہ جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائڈو کے علاقے اشیرون سے تعلق رکھنے والے مسازو میٹھے کے شوقین ہیں اور انہوں نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تو اس موقع پر بھی ایک بڑا کیک کاٹا، جو خود بھی کھایا اور دوسروں کو بھی کھلایا۔
مسازو اور ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی لمبی عمر کا ایک اور راز گرم پانی کے چشمے میں باقاعدگی سے غسل کرنا ہے۔ ان کے جزیرے پر اس طرح کے کئی چشمے پائے جاتے ہیں اور مسازو کا خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے ایک سرائے کا مالک ہے جو گرم پانی کے چشمے کے بالکل ساتھ واقع ہے۔ مسازو کو یہ سرائے اپنے والدین سے ورثے میں ملی اور آج کل ان کی پوتی یوکو اسے چلاتی ہیں۔
مسازو کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ ترین مشغلہ گرم پانی کے چشمے میں غسل کرنا ہے جبکہ وہ میٹھی اشیاءخصوصاً کیک کے بہت شوقین ہیں۔ وہ اس قدر معمر ہونے کے باوجود اچھی صحت کے مالک ہیں، روزانہ واک بھی کرتے ہیں، اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں سے ملنے بھی جاتے ہیں اور صبح ناشتے کے بعد اخبار بھی پڑھتے ہیں۔ مسازو سے پہلے دنیا کے معمر ترین انسان کا اعزاز سپین کے فرانچسکو نونیز پولیویرا کے پاس تھا جو رواں سال فروری میں 113 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے