دنیا کا تیسرا اور ایشیاء کا سب سے بڑا تیل کا ذخیرہ ۔۔۔ پاکستان کے کونسے علاقے سے دریافت ہونے والا ہے؟ عالمی تحقیقاتی ادارے ’ ریسٹڈڈ انرجی‘ نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

عالمی تحقیقاتی ادارے ریسڈ انرجی نے سندھ کی ساحلی پٹی کی حدود سے ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے جو سمنددر سے ملنے والا تیسرا بڑا ذخیرہ ہوگا۔ ریسٹڈڈ انرجی کی تازہ تحقیقاتی رپورٹ میں دنیا میں تین بڑے ذخیرے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

جس میں پاکستان کا صوبہ سندھ بھی شامل ہے جس کے سمندری علاقے کراچی کی حدود سے2.30 کلو میٹر دور کیکڑاون بلاک میں ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ہے۔ اٹلی کی کمپنی ای این آئی اور امریکن کمپنی ایگزون موبل تیل کا ذخیرہ تلاش کرنے کیلئے کام کررہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلا بڑا تیل کا ذخیرہ برازیل میں5 ارب 30 کروڑ بیرل تیل دوسرا بڑا ذخیرہ میکسیکو میں2ارب70کروڑ بیرل تیل اور تیسرا بڑا ذخیرہ پاکستان میں ڈیڑھ ارب بیرل تیل ملنے کا امکان ہے جو ایشیا کا سب سے بڑا تیل کا ذخیرہ ہوگا۔خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کو تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کی صورت میں ایک قسم کا جیک پاٹ (انعام) ملنے والا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ ایگزون موبل کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کی جانب سے کی جانے والی آف شور ڈرلنگ کے حوالے سے ہماری توقعات اور امیدیں سچ ثابت ہوجائیں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ اس میں پہلے ہی 3 ہفتوں کی تاخیر ہوچکی ہے لیکن ہمیں کمپنیز کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔سینئر صحافیوں اور اخبارات کے مدیران سے ایک غیر رسمی ملاقات میں انہوں نے آفشور ڈرلنگ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اور نہ ہی اس حوالے

سے ایگزون موبل اور تیل دریافت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ای این آئی کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہےجو جنوری سے تیل کی تلاش کے لیے کیکڑا-1 علاقے میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہے۔خیال رہے کہ ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اُس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے۔اس لیے وزیراعظم عمران خان کو یقین ہے کہ اگر تیل کے ذخائر دریافت ہوگئے تو پاکستان کے زیادہ تر اقتصادی مسائل حل ہوجائیں گے اور پھر ملک کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔اپنی حکومت کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقتصادی استحکام لانا اب بھی سب سے پڑا چیلنج ہے۔ایف بی آر تاجروں کو خوفزدہ کررہا ہےاس موقع پر انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کو خوفزدہ کر کے دور کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم پالیسی ساز اختیارات دوسرے ادارے کو

منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے اور ایف بی آر کو صرف ٹیکس جمع کرنے تک محدود کردیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کو مضبوط کرنا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا بھی اہم مسائل ہیں جس کے لیے حکومت کیاعلان کردہ ہاؤسنگ اسکیم کچھ حد تک مددگار ثابت ہوگی۔س کے ساتھ انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام اور ’جہادی کلچر‘ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی اس دوران ان سے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان تنہا نہیں رہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت دنیا میں کوئی ملک اپنی مرضی سے نجی ملیشیاز کو کام کرنے اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پلوامہ حملے کے بعد جیشِ محمد کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بیان پر بھارت پاکستان پر غلط الزامات لگا رہا ہے تو دوسری طرف ایران بھی شکایت کررہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں ہماری سرزمین کا استعمال کر کے حملے کررہی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.