دنیا بھر کی سیر کا شوق پورا کرنے گھر سے نکلی لڑکی، پہلے ہی ملک پہنچی تو ایسا غیر اخلاقی ترین کام کردیا گیا کہ جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ رکیں گے

بچپن سے دنیا کے سفر کا خواب دیکھنے والی ایک نوجوان میکسیکن لڑکی کی بدنصیبی دیکھئے کہ عین اس وقت جب اس کا یہ خواب پورا ہوا تو ساتھ ہی اس کی زندگی کے دن بھی پورے ہو گئے۔ گزشتہ ہفتے میکسیکو سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی ماریہ ماتھس اپنے عالمی سفر کا آغاز کرتے ہوئے ابھی پہلے ملک ہی پہنچی تھی کہ عصمت دری کے بعد قتل کر دی گئی۔

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق 25 سالہ ماریہ کی پہلی منزل جنوبی امریکا کا ملک کوسٹا ریکا تھا۔ اپنا سفر شروع کرتے ہوئے اس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا ’’سالہا سال تک دنیا کا سفر کرنے کا خواب دیکھتی رہی ہوں۔ آج میرا سفر شروع ہو رہا ہے۔‘‘ کوسٹا ریکا پہنچے اسے ابھی چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ ایک مشہور تفریحی ساحل سے اس کی لاش مل گئی۔

کوسٹا ریکا کی منسٹری آف پبلک سکیورٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ماریہ ماتھس ایک برطانوی خاتون کے ساتھ الکارمن ساحل پر تھی کہ دو افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ برطانوی خاتون کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی لیکن حملہ آوروں نے ماریہ کو دبوچ لیا۔ اس کی عصمت دری کی گئی جس کے بعد سفاک درندوں نے اسے پانی میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.