دنیا کی امیر ترین کمپنی امریکی نہیں بلکہ ایک مسلمان ملک کی ہے، حیران کن انکشاف سامنے آگیا

ایمازون اور ایپل جیسی کئی امیر ترین کمپنیاں امریکہ میں ہیں اور لوگوں کا خیال ہے کہ انہی میں سے کوئی دنیا کی امیر ترین کمپنی ہو گی لیکن اب اس حوالے سے ایک حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دنیا کی امیر ترین کمپنی امریکہ کی نہیں بلکہ سعودی عرب کی ہے، جس کے اثاثے 1.7ٹریلین ڈالر ہیں۔ یہ کوئی اور کمپنی نہیں بلکہ سعودی تیل کمپنی آرامکو ہے جو اس قدر کامیاب اور منافع بخش ہے کہ 2018ءمیں اسے 111ارب ڈالر منافع ہوا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی تھی جس نے 2018ءمیں 60ارب ڈالر منافع کمایا۔ان پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی کمپنیوں کے منافع میں ہی اتنا زیادہ فرق ہے کہ ایپل کو آرامکو کے قریب پہنچتے ایک عرصہ لگے گا۔

آرامکو کو قائم ہوئے 86سال ہو گئے ہیں اور اب پہلی بار سعودی حکومت اس کے حصص فروخت کر رہی ہے۔ اس کے حصص فروخت کرنے کا اعلان 3نومبر کو کیا گیا تھا۔ رواں ہفتے کمپنی کے اثاثوں کے تخمینے کا اعلان کیا گیااور اب یہ تخمینہ سامنے آ گیا ہے جو کہ 1.7ٹریلین ڈالر ہے۔ باقی دنیا کی امیر سمجھی جانے والی کمپنیوں کے اثاثے آرامکو کے قریب بھی نہیں پہنچتے۔ سعودی حکومت ابتدائی طور پر آرامکو کے 1.5فیصد حصص سٹاک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے، جو کہ 3ارب حصص ہوں گے اور فی حصص قیمت 30سے 32سعودی ریال ہو گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.