ای چلان سسٹم شروع، اہم ترین شخصیت کو جرمانہ ہو گیا

لاہور میں ای چلان سسٹم نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ۔ سینئر سول جج بھی چالان کی زد میں آگئے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں ای چالاننگ سسٹم کے تحت چالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں عام شہریوں سمیت سرکاری اور عدالتی عملے کے بھی چالان جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سینئر سول جج ایڈمنسٹریٹر کا بھی چالان ہو گیا۔ سینئر سول جج نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ جس پر سینئر سول جج پر پانچ سو روپے کا جرمانہ کیا گیا۔نئے نظام کے تحت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی صوبائی دارالحکومت میں نصب کیمروں کی مدد سے ٹریفک کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈراِئیورز کا چالان ہو رہا ہے۔جدید نظام کی وجہ سے چالان کرنے کے لیے وارڈن کی ضرورت ہے بلکہ کیمرے کی ریکارڈنگ کے

ذریعے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قانون کے شکنجے میں آرہے ہیں۔نئے نظام کے تحت ہونے والا چالان 10 روز میں ادا کیا جانا لازم ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانہ کی رقم دوگنا کر دی جائے گی۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ’پرووینشل موٹر وہیل آرڈیننس 1965‘ کے تحت پولیس گاڑی کو قبضہ میں بھی لے سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.