نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ، انتظار کی گھڑیاں ختم ، بالآخرنیب نے حتمی فیصلہ سنادیا

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے نفی میں رائے دے دی ہے۔ نیب کی اس رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی قانون ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد ایک خصوصی رپورٹ تیار کرے گی۔

نیب کی رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے آنے والی درخواست کابینہ میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دی

گئی تھی۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے طلب کی جس پر

نیب نے ”نفی” میں جواب دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں شامل کیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.