ایفی ڈرین کا نشہ کیا ہے ،اس کے استعمال سے انسانی جسم میں کیا حیران کن تبدیلی آتی ہے ؟ سنسنی خیز انکشافات
ایفی ڈرین کا نشہ کیا ہے ،یہ انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے،جانئیے اس رپورٹ میں۔طبی ماہرین کے مطابق ایفی ڈرین ایک نشہ آور کیمیکل ہے، یہ عموماً کھانسی کے شربت میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کیمیکل کو اگر ہیروئن میں ملا دیا جائے تو اس کے اثرات میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھا اور آج اس کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا ۔ انسداد منشیات کی عدالت نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے 12 بجے اس کیس کا فیصلہ
محفوظ کردیا گیا تھا اور امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ فیصلہ 4 سے 5 گھنٹے میں سنایا جائے گا تاہم اس کیس کا فیصلہ باقی تمام اہم کیسسز کی طرح اس کیس کا فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم اب سے کچھ دیر پہلے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج عدالت میں پہنچ گئے۔جج نے تمام ملزمان کو کٹہرے میں بلایا اور فیصلہ سناناشروع کر دیا۔ ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔جس کے بعد حنیف عباسی
کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے اکثر قارئین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایفی ڈرین کیا ہے ،اسکا نشہ کیا ہوتا ہے اور اس کے انسانی جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں۔اس موقع ایفی ڈرین ایک نشہ آور کیمیکل ہے، یہ عموماً کھانسی کے شربت میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کیمیکل کو اگر ہیروئن میں ملا دیا جائے تو اس کے اثرات میں 10 گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایفی ڈرین سے ایسی گولیاں بھی بنائی
جاتی ہیں جنھیں نوجوان لڑکے لڑکیاں پارٹیوں کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ یہ گولیاں انہیں ’’ایکٹو‘‘ کردیتی اور یہ تھکے بغیر گھنٹوں ناچتے رہتے ہیں۔ یہ گولیاں ’’موڈایلی ویٹر‘‘ بھی کہلاتی ہیں۔ ڈانس ڈرگ کےنام سےمشہور اس دوا کو نوجوان ذہن و جسم کی
عارضی چستی کےشوق میں استعمال کرتےہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے اس نشےکی لت سےچھٹکارہ پانا آسان نہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں وزارتِ صحت ادویات ساز کمپنیوں کو ایفی ڈرین کا کوٹہ جاری کرتی ہے۔ اس کوٹے کی حد 500 کلوگرام ہے۔