نواز شریف کی پیشی احتساب عدالت کے بھر حالات کشیدہ
سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے پولیس کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات ہے۔
مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف نے احتساب عدالت کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا اس پر ن لیگ کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ہو گئی۔صدرن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔
تاہم بعد میں پولیس اہلکاروں نے صدر ن لیگ شہبازشریف کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت دیدی۔
#میں_بھی_نوازہوں
شہباز شریف بازو پر کالی پٹی باندھ کر احتساب عدالت پہنچے pic.twitter.com/E2dCrl7Exi— danyal mustafa (@danyalmustfa1) August 15, 2018