گرفتاریاں ہی گرفتاریاں:عید کے فوراً بعد نیب کس کے خلاف کیا کارروئیاں ڈالنے والا ہے؟ انکشاف نے بڑے بڑوں کی نیندیں اُڑ گئیں
وفاقی محتسب ادارے (نیب) نے عید کے بعد بڑی کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ نیب کے خلاف بڑے بڑے مقدمات میں ملوث وزرا ، مشیر، وزرائے اعلیٰ
اور سابق عہدیداران کا ناپاک گٹھ جوڑ ہے۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی چئیرمین حسین اصغر نے ایک اہم میٹنگ کی جس میں انہوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی چاہے مخالفت کرے ، کیچڑ اُچھالے یا کوئی گھٹیا الزامات لگائے ، عید کے فوری بعد نیب کے انوسٹی گیشن ونگز ہیں وہ فوری کارروائیاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس موجود کیسز میں پرویز خٹک اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے خلاف کیسز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین اصغر ان کارروائیوں کی خود نگرانی کریں گے۔ ان مقدموں میں زرداری ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز، سلمان شہباز یا یہاں تک کہ اگر پرویز خٹک بھی ہوں تو ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر
کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جیلیں بھری جائیں گی ، خواہ عثمان بزدار ہوں، یا ان کے وزیر ہوں یا کوئی افسر ہو ، کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت کو اس کے مشیروں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ آپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینا ہے۔ اگر غریب عوام کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف نہ دیا گیا تو اپوزیشن اس معاملے پر اکٹھی ہو یا نہ ہو عوام ضرور حکومت کا گریبان پکڑ لیں گے کیونکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہے۔ اور چاہتی ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دے۔ بصورت دیگر اپوزیشن بعد میں اور عوام پہلے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی۔