سیکرٹری رویت ہلال کمیٹی نے ایسی خبر دیدی جسکا ہر پاکستانی کو انتظار تھا
نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 ئ کی شام دکھائی دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی۔سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند جمعرات 14 جون 2018 ئ کی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے لہٰذا رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے سے
زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 ئ کو غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے
بھی شوال کا چاند جمعرات کو نظر آنے کے حوالے سے کہا تھا کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو تفصیلات بھی بھجوائی تھیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کو شب 12:45 پر ہو گی۔ غروب آفتاب سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا۔ سورج غروب ہونے پر چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہو گی۔