درزیوں کیلئے بھی ریٹ مقرر ہو گئے، ایک سوٹ کی کتنی سلائی وصول کر سکتے ہیں؟

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی انتظامیہ نے عید سے قبل درزیوں کیلئے مردانہ کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر کرتے ہوئے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے بیشتر شہروں میں عید سے قبل درزی کپڑوں کی سلائی کے پیسے بڑھا دیتے ہیں اور منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں جبکہ منہ مانگی قیمت وصول کرنے کیلئے رمضان کے پہلے عشرے میں ہی دکانوں میں یہ لکھ کر لگا دیا جاتا ہے کہ ”عید کی بکنگ بند ہے۔“ اور پھر منہ مانگی قیمت وصول کی جاتی ہے۔

رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک سرکاری حکم کے تحت درزیوں کو مردانہ شلوار قمیض کی سلائی 650 روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سلائی وصول کرنے والے ٹیلر ماسٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.