عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔عودی مونیٹری اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوں گی اور 26 اگست کو ختم ہوں گی جب کہ تعطیلات کا اطلاق اسٹاک ایکس چینج، انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کی وجہ سے مکہ ومدینہ سمیت مقدس

مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں نہیں ہوں گی تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، بارڈر کراسنگ اور دیگر عوامی گزر گاہوں پر واقع بینک بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.