الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کی اصل وجہ کیا بنی؟ لیگی ووٹرز کس کشمکش میں مبتلا رہے؟ سہیل وڑائچ نے دھماکے دار انکشاف کر دیا

معروف صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمن عمران خان کا کمونیکشین لیول کمال کا ہے۔ان پر ہمیشہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ سخت لہجہ کا استعمال کرتے ہیں۔اور ان کی گفتگو بھی تلخ ہوتی ہے لیکن عمران خان نے کل بہت اچھی تقریر کی ۔

سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ صدر ن لیگ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے بیانیے سے بلکل مخالف سمت میں چلے۔جس سے ن لیگ کا ووٹر کنفیوز ہو گیا ،اور پاکستان مسلم لیگ ن کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ ووٹ کم ہو گیا۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نواز شریف سے مخالف بیانئے سے ن لیگکے ووٹر کے اندر جو ایک انتقام کی آگ تھی وہ دھیمی ہو گئی جس کا نقصان پاکستان مسلم لیگ ن کو

ہوا۔پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں واضح اور نمایاں برتری حاصل کی۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کےتوقع کے عین برعکس رزلٹ آئے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن اسے دھاندلی زدہ الیکشن بھی قرار دے دیا ہے اور کہا بند کمروں کے اندر نتائج تیار کیے

گئے تا ہم پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے اور گذشتہ روز پی ٹی آئیچئیرمین عمران خان نے اپنا پہلا پالیسی خطاب بھی کیا جسے پاکستانسمیت ملک بھر میں سراہا گیا۔پاکستان کے علاوہ غیر ملکی کی چینلز نے بھی عمران خان کی تقریر کو لائیو

دکھایا،عمران خان بطور کرکٹر بھی پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں ۔تاہم اب عمران خان پاکستان کے اگلے متوقع وزیر اعظم ہیں۔عمران خان گذشتہ روز کی گئی تقرریر میں بھی بہت پر جوش دکھائی دئیے۔جب کہ عمران خان کے چاہنے والے بھی ان کی جیت پر بہت خوش ہیں۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.