الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بڑی بریکنگ نیوز دے دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 251، پنجاب کے 289، سندھ کے 118، خیبرپختونخوا کے 95 اور بلوچستان کے 45 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جن کے مطابق قومی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)

جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی 108، مسلم لیگ (ن) 62، پیپلز پارٹی 42، 12 آزاد امیدوار، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے ) 11، پاکستان مسلم لیگ 5، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2 اور عوامی مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی۔واضح

رہے کہ قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6، سندھ کے 11،خیبرپختونخوا کے 2 اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔عام انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تقریباً 55 فیصد رہا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ جبکہ دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ میں ہو گا یہاں سے اب تک کے حاصل کردہ رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق جو حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے منتخب ہو چکے ہیں اپنے حریف امیداور مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل کمڑیال سے آگے نظر آ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ مکمل رزلٹ آنے کے بعد ہی ہو گا

اس حلقہ سے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل کمڑیال ، تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، آزاد امیدواران سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، غلام اصغر ولد محمد اسلم

سکنہ انجرأ جنڈ شامل ہیں یہ حلقہ جو تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 576 جن میں 137 مردانہ ، 130 زنانہ ، 309 مشترک جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 1919 جن میں 1035 مردانہ اور 884 زنانہ ہے ۔(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.