لیکشن سے پہلے عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی ، ایسی جگہ سے حمایت کااعلان ہو گیا کہ پی ٹی آئی والے خوش ہو جائیں گے

کل 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور بس اب گھنٹوں کا سفر ہی باقی رہ گیاہے جبکہ انتخابی مہم بھی اختتام کو پہنچ گئی ہے تاہم الیکشن سے ایک روز قبل پاکستا ن تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کہناتھا کہ ملک کی تقدیر بدلنا اس وقت واجب ہے ، قائداعظم اور ذوالفقار علی

بھٹو کے بعد اگر کوئی شخصیت ہے تو وہ عمران خان ہے ، میں اس میں کوئی عار نہیں سمجھتا بلکہ نجی گفتگو میں بھی یہی کہتاہوں ، اللہ عمران خان کو ترقی دے اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کا موقع دے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.