”ہم سے فوراً رابطہ کریں اگر ۔۔۔“الیکشن سے قبل پاک فوج نے اشتہار جاری کردیا
آئندہ عام انتخابا ت 2018سے قبل پاک فوج نے بھی اشتہار جاری کر کے عوام کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کردیا اور پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف طریقے سے استعمال کریں اور اس راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ سے متعلق ہیلپ لائن 1135پر رابطہ کریں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220اور245کے تحت معاونت طلب کی ہے تاکہ محفوظ ماحول میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ممکن ہو سکیں۔افواج پاکستان اس فریضہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے غیر جانبدار طریقے سے سر انجام دیں گے ۔پاک فوج عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی ۔
ECP has requisitioned Pak Armed Forces under Article 220&245 of Constitution to assist them in free, fair & transparent conduct of Elections2018. Shall undertake this mandated duty enabling people of Pakistan to freely exercise their democratic right in safe & secure environment. pic.twitter.com/nC2MMKSKRG
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 21, 2018