ایمریٹس ایئرلائن میں ایئر ہوسٹس کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

دبئی کی فلیگ شپ ائیرلائن ایمریٹس نے کیبن کریو کی بھرتی کے لئے واک ان انٹرویوز کا اعلان کردیا ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں کیبن کریو کی بھرتی کے لئے انٹرویوز شروع ہوجائیں گے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 13 اور 28 اپریل کے روز اوپن ڈے اٹینڈ کرسکتے ہیں جبکہ ا ئیرلائن کی ویب سائٹ سے بھی انٹرویو کے مقامات اور اوقات کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اسے کھلے ذہن، مدد کے جذبے سے سرشار اور دوستانہ مزاج رکھنے والے امیدواران کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے خواہشمند امیدواران انگریزی زبان میں تحریر کئے گئے اپنے اپ ٹو ڈیٹ سی وی اور ایک تصویر کے ساتھ تشریف لائیں۔

اوپن ڈ ے میں شمولیت کے لئے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے تاہم سلیکشن کے متعلق شرائط و ضوابط کی معلومات ائیرلائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملازمت کے وقت عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہیے۔ آرم ریچ 212 سنٹی میٹرجبکہ پنجوں کے بل کھڑے ہونے پر کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہو جبکہ انگریزی زبان پر عبور ضروری

ہے۔ ایمریٹس ائیرلائن کی یونیفارم پہننے پر کسی قسم کا ٹیٹو نظر نہیں آنا چاہیے جبکہ نئے لوگوں سے ملنے، نئی جگہوں پر جانے او رنئے حالات سے مطابقت اختیار کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ کامیاب امیدواروں کو دیگر فوائد کے علاوہ ساڑھے 9ہزار درہم (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.