ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے سے ائیرہوسٹس گر کر ہلاک، انتہائی افسوسناک خبر آگئی، یہ بھی ممکن ہے؟ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

یوگنڈا کے این ٹیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آ گیا ہے کہ جس کی کوئی دوسری مثال ملنا مشکل ہے۔ ایمریٹس ائیرلائن کے ایک طیارے کو دبئی روانگی کے لئے تیار کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک ائرہوسٹس اس میں سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب بوئنگ 777 طیارہ دبئی جانے سے پہلے مسافروں کے سوار ہونے کا منتظر تھا۔ پرواز EK729 مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے این ٹیب ائیرپورٹ پر پہنچی تھی اور اسے 3 بجکر 25 منٹ پر دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ائیرہوسٹس نے اپنے ساتھیوں سے کچھ بات کی اور پھر ایمرجنسی ایگزٹ کا دروازہ کھول کر نیچے چھلانگ لگادی۔ ساٹھ فٹ کی بلندی سے گرنے کے باعث اسے شدید زخم آئے اور اگلے دن وہ ہسپتال میں دم توڑگئی۔

ڈیلی مانیٹر کے مطابق ائیرہوسٹس کے ہاتھ میں شیشے کا گلاس تھاجس کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کے باعث بھی اس کے جسم پر زخم آئے جبکہ بلندی سے گرنے کے باعث اس کی متعدد ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔ا ئیرلائن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا” ہمارے کیبن کریو کی ایک رکن بدقسمتی سے جہاز کے کھلے ہوئے دروازے سے باہر گرگئیں، جب وہ پرواز EK729 پر مسافروں کی بوڈنگ کیلئے تیاری کررہی تھیں۔“ یوگنڈا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ائیرہوسٹس کی موت ایمرجنسی دروازے سے باہر گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.