” اردگان کی مدد سے نیا این آر او ہونے جارہا ہے اور ۔۔۔ “ نواز شریف نے کتنے ارب ڈالر دینے کی حامی بھرلی؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
سینئر صحافی فخر الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اردگان کی مدد سے نیا این آر او ہونے جارہا ہے ، نواز شریف 10 ارب ڈالر دینے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر سینئر صحافی فخر الرحمان نے دعویٰ کیا کہ عنقریب ایک نیا این آر او ہونے والا ہے۔ نواز شریف نے مریم کیلئے کلین چٹ مانگی تھی لیکن نئے این آر او میں مریم نواز کیلئے کوئی کلین چٹ نہیں ہوگی۔ نواز شریف، اسحاق ڈار، حسین اور حسن نواز نے پیسے واپس دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ممکنہ طور پر یہ رقم 10 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔
صحافی نے دعویٰ کیا کہ نئے این آر او میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ این آر او طے پاگیا تو نواز شریف صحت کی خرابی کا بہانہ کرکے لندن چلے جائیں گے۔
فخر الرحمان کی جانب سے این آر او کے حوالے سے بات کی گئی تو سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ان کے دعویٰ پر اہم سوال اٹھادیا۔مطیع اللہ جان نے کہا کہ اس دعویٰ کے بعد اگر عدالتیں نواز شریف کو شواہد نہ ہونے کوبنیاد بنا کر چھوڑ بھی دیتی ہیں تو آپ کہیں گے کہ یہ ڈیل کا نتیجہ ہے اور اگر نواز شریف کی سزا برقرار رہتی ہے تو پھر آپ کہیں گے کہ پیسے لوٹانے کی آفر مسترد کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی این آر او کے حوالے سے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے 2 سے 5 ارب ڈالر تک کی رقم دینے کی آفر کی گئی ہے جس کے عوض انہوں نے مریم نواز کیلئے کلین چٹ مانگی ہے لیکن حسین اور حسن نواز نے پیسے دینے سے انکار کردیا ہے۔