ایرین ہولینڈ نے پاکستانی لباس پہن کر نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ چلا دیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا میلہ کراچی میں سج چکا ہے جس کے ابتدائی دو میچوں میں ہی انتہائی سنسنی خیز مقابلوں نے پاکستانیوں کے جوش و جذبے کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

پی ایس ایل فور کے میچ کھیلنے کیلئے تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان تو آئے ہی ہیں مگر سابق مس ورلڈ اور پی ایس ایل کی میزبان ایرین ہولینڈ نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جنہوں نے اس وقت نوجوانوں کے دلوں پر ’چھریاں‘ ہی چلا دی جب وہ پاکستان کا روائتی لباس شلوار قمیص پہن کر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گھومتی نظر آئیں۔

ایرین ہولینڈ کو اس سے قبل مغربی لباس میں ہی دیکھا گیا تھا مگر وہ مشرقی لباس میں اور بھی خوبصورت نظر آئیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ مشرقی لباس میں ملبوس ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں پاکستانیوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

News 1552296092 4689

News 1552296175 7241

News 1552296092 5374

News 1552296092 8127
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.