ایتھوپیا کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں کون کونسے ملک کے شہری سوار تھے ؟ جان کرآپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے
گزشتہ روز ایتھوپیا کے ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس پرواز بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جس میں 149 مسافر اور 8 رکنی جہازکا عملہ سوار تھا اور تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
بی بی سی کے مطابق کے مطابق جہاز نے ایڈس ابابا کے ایئر پورٹ سے کینیا کے شہر نیروبی جانے کیلئے پرواز بھری تھی تاہم ایئر پورٹ سے نکلنے کے چھ منٹ بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔طیارے میں 32 کینیا کے شہری ، 18 کینیڈین ، 8 امریکی ، 7 برطانوی شہری سوار تھے ۔
ایتھوپیا کا طیارہ گزشتہ صبح تقریبا 8 بج کر 45 منٹ پر گر کر تباہ ہو ا تھا اور کسی کے بھی بچنے کی امیدنہیں کی جارہی تھی تاہم اس سے قبل اسی ماڈل کا طیارہ پانچ ماہ قبل گر کر تباہ ہوا تھا جو کہ ” لائن ایئر “ کا تھا ، یہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 190 مسافر سوار تھے ۔
ان مسافروں کے علاوہ اس میں تین آسٹریلوی ، تین سویڈن کے شہری ، تین روسی ، دو مراکش کے ، دو سپینیڈ ، دو اسرائیلی مسافر بھی اس پرواز پر موجود تھے ۔اس کے علاوہ ایک ایک شہری آئرلینڈ ، نیپال ، سعودی عرب ، ڈیبوٹی ، بیلجیئم ، انڈونیشیا ، صومالیہ ، ناروے ، سربیا ، ٹوگو ، رواندا ، سوڈان ، یوگانڈا اور یمن کا بھی شامل ہے ۔تاہم ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں مجموعی طور پر 30 ملکوں کے شہری سوار تھے۔