ایتھوپیا کے تباہ ہونے والے طیارے میں موجود نئی نویلی بھارتی دلہن نے اپنے شوہر کو آخری پیغام کیا دیا ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
دو روز قبل ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس پرواز بھر نے کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جس میں 157 افراد سوار تھے اور تمام ہلاک ہو گئے ہیں تاہم طیارہ گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں لیکن ایک انتہائی افسردہ نوجوان دلہن کی اپنے شوہر سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی شہری نوجوان لڑکی جس کی ابھی بھی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی ، وہ بھی اس طیارے میں سوار تھی جو کہ نیروبی جارہا تھا ، نئی نویلی دلہن شیکھا گارگ نے اپنے شوہر کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ ” جہاز اترنے کے بعد واپس فون کروں گی “۔
شیکھا گارگ اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام پر ہونے والی میٹنگ میں شرکت کیلئے نیروبی جارہی تھی اور اس کی تین ماہ قبل سومیا بھٹچاریا سے شادی ہوئی تھی اور ان کے درمیان تین سال سے محبت چل رہی تھی جو کہ تین مہینے قبل شادی میں تبدیل ہوئی ۔
شیکھا کے شوہر سومیا نے بھی اپنی بیوی کے ہمراہ نیروبی جاناتھا لیکن عین موقع پر منصوبہ تبدیل ہو گیا اور وہ پیچھے دہلی میں ہی رہ گیا۔ شیکھا کے شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتایا کہ “ شیکھا نے کہا کہ وہ جہاز پر سوار ہو گئی ہے اور نیروبی پہنچنے پر واپس کال کروں گی ۔“
اس سے پہلے کہ سومیا اپنے بیوی کو واپس پیغام بھیج پاتا اس سے پہلے اس کو کال موصول ہوئی اور اس کیلئے پیغام تھا کہ طیارہ تباہ ہو چکا ہے ،شیکھا کے شوہر نے بھی نیروبی کیلئے ٹکٹ خرید رکھی تھی اور اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ہی جانا تھا لیکن عین وقت پر ضروری میٹنگ کے باعث اسے اپنا ارادہ ترک کرنا پڑا ۔شیکھا نے نیروبی میں اجلاس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیوں پر جانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔