”مجھے لندن میں پیغام ملا یہ کیس خوبخود دم توڑ جائے گا اگر آپ ۔۔۔“ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف نے تہلکہ خیز بیان دے دیا
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں مجھے پیغام ملا کہ اپنی اہلیہ کے پاس رک جاﺅ ،یہ کیس خودبخود دم توڑ جائے گا ۔ایون فیلڈ ریفرنس کے تہلکہ خیز فیصلے کے بعد لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ جو مہم میں نے شروع کی تھی اس کے نتیجے میں مجھے پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ سلسلہ شروع ہوا اس دورانیے میں متعدد بار مجھے پیغام دیا گیا کہ ملک چھوڑ کر
چلے جائیں ۔نواز شریف نے بتا یا کہ چند ماہ قبل جب میں لندن میں آیا تھا تو وہاں پیغام ملا تھا کہ اب واپس پاکستان نہ آئیں اور اپنی اہلیہ کا علاج کرائیں ،کیس خودبخود دم توڑ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ راستہ آسا ن تھا لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی اور نہ ہی اپنی بیٹی کے بارے میں سوچا ۔نواز شریف نے استفسار کیا کہ اس گھناﺅنی سازش میں شریک کون ہے ؟،اس ساز ش نے نہ صرف اداروں کو پامال کیا بلکہ یہ کرنے والے غداری کے بھی مرتکب ہوئے ۔