ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ سنانے سے کچھ لمحے قبل رینجرز نے عدالت کو گھیر لیا کیونکہ

احتساب عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے 3 جولائی کو محفوظ کیاتھا۔اس ضمن میں احتساب عدالت ملزمان کو جمعے کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کرچکی ہے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر انہیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کرچکی

ہے۔جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر5سے زائدافرادکے اکٹھے ہونے پرپابندی ہے ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے ،رینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرزاہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے غیرمتعلقہ افرادکا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہوگا۔ جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے جبکہ 5 ایس پی اور 6 ڈی ایس پیز سمیت پولیس کے ایک ہزار اہلکاروں سمیت رینجرز کو جوڈیشل کمیشن کے گرد تعینات کیا گیا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن جانے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند رکھے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فیصلہ 7 روز کے لیے موخر کرنے کی درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔اگر نواز شریف کی درخواست منظور ہوگئی تو فیصلہ مؤخر کردیا جائے گا، بصورت دیگر فیصلہ سنادیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.