ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ ، امریکہ نے بھی بھارت کو زور دار جھٹکا دیدیا
پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تاہم بھارت نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک فضائیہ کا ایف سولہ مار گرایا ہے جسے پاکستان مسترد کر دیا اور کہا کہ کارروائی میں ایف سولہ استعمال ہی نہیں کیا گیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ ا لاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان میں کالعدم تنظیم کی عمارت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا جو کہ بے بنیاد ثابت ہوا اور بھارت اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔تاہم یہ سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اس کے بعد بھارتی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائی نے ان کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کر لیا جسے امن کے قیام کیلئے بھارت واپس بھیج دیا گیا ۔
بھارت نے یہان پر ایک اور بے بنیاد دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرایا ہے تاہم اس دعوے پ پاک فوج نے اعلان کیا کہ ہم نے تو ایف سولہ استعمال ہی نہیں کیا جس کے بعد بھارت کو ایک اور بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔بھارت کو فضائی محاذ کے بعد سمندر کے محاذ میں بھی ناکامی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب پاکستانی بحریہ نے بھارتی آبدوز کو سمندر میں ڈھونڈ نکالا اور اسے پسپا ہونے پ مجبور کر دیا اور اس کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی ۔