فیس بک کو صرف 10 دنوں میں 70 ارب ڈالر کا نقصان، مگر کیوں اور کیسے؟ جان کر آپ بھی فیس بک سے ڈر جائیں گے

فیس بک کو لوگ دنیا کی سرفہرست سوشل میڈیا کمپنی کے طور پر جانتے ہیں جس نے آج تک صرف کامیابیاں ہی دیکھی تھیں مگر بالآخر اب اس کمپنی کے برے دن شروع ہوگئے ہیں۔ سیاسی کنسلٹنسی کمپنی کیمبرج اینالٹکا کے سکینڈل نے فیس بک کو بھی پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس کے حصص میں اتنی تیزی سے کمی ہورہی ہے کہ دنوں میں ہی اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔

فنانشل پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 دن کے دوران فیس بک کو 70 ارب ڈالر (تقریباً 70کھرب پاکستانی روپے) کا نقصان ہوچکا ہے اور اب ا سکے ایڈورٹائزر بھی بڑے پیمانے پر اس سے علیحدہ ہورہے ہیں۔ فیس بک کے حصص میں تازہ ترین کمی گزشتہ روز اس وقت آئی جب امریکی کنزیومر پروٹیکشن ریگولیٹر کی جانب سے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح فیس بک کے پانچ کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر کیمبرج اینالٹکا کو فراہم کیا گیا۔
یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمشن کی رپورٹ کے بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات کے ساتھ ہی امریکہ اور یورپ میں قانونی حلقوں کی جانب سے بھی فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ پر دباﺅ بڑھ گیا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ کس طرح فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہاتھوں میں گیا۔ فیس بک کے حصص میں پہلی بڑی کمی 16 مارچ کے روز اس وقت آئی جب کمپنی کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ صارفین کے ڈیٹا تک کنسلٹنسی کمپنی کیمبرج اینالٹکا نے رسائی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے یہ سلسلہ جاری ہے اور محض 10 دن کے دوران کل نقصانات کا تخمینہ 70 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.