اگر فیس بک آج آپ کو بار بار اکاﺅنٹ سے لاگ آﺅٹ کر رہا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی
آج اکثر فیس بک صارفین کو اپنا اکاﺅنٹ بار بار خود بخود لاگ آﺅٹ ہونے کا مسئلہ درپیش آ رہا ہے اور اس مسئلے کی وجہ ایسی ہے کہ صارفین سن کر پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق دراصل ہیکرز نے فیس بک پر ایک خوفناک حملہ کیا ہے۔اس حملے میں 5کروڑ صارفین کے اکاﺅنٹ براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور
فیس بک کو حفاظتی اقدام کرتے ہوئے 9کروڑ صارفین کے اکاﺅنٹ لاگ آﺅٹ کرنے پڑے ہیں۔ فیس بک کی طرف سے ہیکرز کے اس حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔فیس بک نے ان صارفین کے اکاﺅنٹ لاگ آﺅٹ کرنے کے ساتھ ہی ان کے ای میل ایڈریس یا فون نمبر پر 6اعداد پر مشتمل ایک کوڈ بھی بھیجا ہے۔ جب صارفین دوبارہ لاگ اِن کی کوشش کریں گے تو انہیں یہ کوڈ درج کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم اس حملے کی تحقیقات کے لیے ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ہیکرز نے فیس بک کے کوڈ میں موجود ’ایکسیس ٹوکنز‘ (Access Tokens)اور ’ویو ایز‘ (View as)نامی فیچرزکا فائدہ اٹھایا اور حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایکسیس ٹوکنز ایسا فیچر ہے جو صارفین کے لگائے گئے پاس ورڈز کے تحت نہیں آتا اور اس کے بغیر ہی اس میں لاگ اِن ہوا جا سکتا ہے اور ویو ایز کے ذریعے
صارفین یہ چیک کرتے ہیں کہ ان کی پروفائل دوسرے لوگوں کو کیسی نظر آتی ہے۔ یہی وہ کمزوری تھی جس کو ہیکرز نے حملے کا راستہ بنایا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کی پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔“
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ”ہیکرز اس حملے میں صارفین کے پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے۔“ واضح رہے کہ اس حملے میں مارک زکر برگ اور فیس بک کی سی او او شیریل سینڈبرگ کے اکاﺅنٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔فیس بک نے حملے سے متاثرہ اکاﺅنٹس کو لاگ آﺅٹ کرکے ان کا ’ویو ایز‘ کا فیچر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔