”وزیر اعظم آفس میں کھانے کو صرف ایک بسکٹ ملا، بھوک سے براحال ہورہا ہے “ فیصل جاوید نے انتہائی معصوم شکل بنا کر اپنی دکھ بھری کہانی سنائی تو حامد میر نے ان کے ساتھ کیا کیا؟

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومتی ذمہ داران کو سادگی اپنانے کا حکم دیا گیا ہے اور وہ خود بھی حتی الامکان سرکاری اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی سادگی کا پہلا شکار سینیٹر فیصل جاوید خان بنے ہیں جو پورا دن وزیر اعظم آفس میں گزارکر بھوکے گھر کو لوٹے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے حامد میر کے پروگرام میں شرکت کی تو انتہائی تھکے تھکے نظر آئے جس پر حامد میر نے ان سے طبیعت کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پورا دن وزیر اعظم آفس میں رہے اور انہیں صرف کھانے کے لیے ایک بسکٹ ہی ملا۔ فیصل جاوید نے بتایا

کہ وزیر اعظم آفس میں 8 لوگوں کیلئے چائے آئی اور اس کے ساتھ ایک ٹرے میں 6 بسکٹ آئے جو ایک بندے کے حصے میں ایک ایک بھی نہیں آیا۔ فیصل جاوید کی باتوں پر حامد میر اور پروگرام کے شرکا مصدق ملک اور نفیسہ شاہ بھی ہنستے رہے۔

حامد میر نے سوال اٹھایا کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں تو کیا صدارتی محل میں بھی یہی حال ہوگا؟ اس سوال پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اگر عمران خان نے ایوان صدر کا ایک دورہ کرلیا تو پھر یہی حال ہوگا۔

پروگرام کے اختتام پر حامد میر کی جانب سے فیصل جاوید کو کھانا بھی کھلایا گیا جس پر سینیٹر نے ایک ٹویٹ میں اینکر پرسن کا شکریہ ادا کیا۔

News 1536123497 5213

Leave A Reply

Your email address will not be published.