وزیر اعظم عمران خان آج جو کرنے جارہے ہیں 65سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی حکمران نے نہیں کیا ہو گا
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایسا سٹینڈ لیں گے کہ پاکستان کی 65سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی حکمران نے نہیں لیا ہوگا ۔سماءنیوز کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ گنڈا
پور شہد سے زیادہ اہم کرپشن ہے اور یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اہم حکومتی عہدے پر رہنے والوں کے فلیٹس لندن میں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکمت عملی یہ ہے کہ ہم نے جو بھی قانون سازی کرنی ہے اس میں ہمارا مفاد کوئی نہیں ہے ۔ ہم نے عوامی مفاد کے لئے بل
لاناہے اور یہ بات ہم میڈیا میں لائیں گے اور اگر اپو زیشن ان کی مخالفت کرے گی تو یہ خود بخود عوام کے سامنے بے نقاب ہوتے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہا آج امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان جو سٹینڈ لیں گے وہ پاکستان کی 65
سالہ تاریخ میں کسی سربراہ حکومت نے نہیں لیا ۔