فیصل آباد کی ایک نہر میں لوگوں کو کوئی چیز تیرتی ہوئی نظر آئی ، جب غور سے دیکھا تو سب کی چیخیں ہی نکل گئیں ، لرزہ خیز رپورٹ
شہر اور گردونواح سے نامعلوم نعشیں ملنے کاسلسلہ نہ تھم سکا ،آج پھر ایک خاتون کی نہر سے تیرتی ہوئی نعش برآمد ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس ،پولیس خاموش تماشائی ،بتایا گیا ہے کہ آج صبح تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 83گ ب مان پور میں ایک نامعلوم پچیس ،تیس سالہ خاتون کی سیم نہر میں تیرتی ہوئی نعش برآمد ہوئی جس کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں اور نعش دس ،بارہ روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،پولیس
نے راہگیروں کی اطلاع پر نعش قبضہ میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردی تاہم لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے پر خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تاندلیانوالہ ہسپتال منتقل کر دی گئی،تاحال ورثاء کی تلاش جاری اور خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔