عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی مریم نواز آگ بگولا، ملکی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دینے والا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو یاد رکھنا، فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔ ان

سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔ اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت رہنے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز بھی نامزد ہیں۔ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ (س)

Leave A Reply

Your email address will not be published.