تیسرے میچ کے بعد آخر ایسی کیا بات ہوئی تھی کہ فخر زمان نے ڈبل سنچری مارنے کا ارادہ کر لیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”بڑا غیرت مند ہے بھائی“
پاکستان کے فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے زمبابوے کیخلاف 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
فخر زمان نے ڈبل سنچری بنا کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا لیکن آخر ان کی جانب سے یہ ریکارڈ بنانے کی وجہ کیا بنی؟ یہ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ فخر زمان بڑا ہی ”غیرت مند“ ہے۔
یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیدی مگر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کو اس جیت کا بالکل بھی مزہ نہیں آیا اور انہوں نے ٹویٹ کیا ”سچ کہوں تو آج پاکستان کی جیت کا بالکل بھی مزہ نہیں آیا۔ یہ ایک
اچھا مگر ’پھیکا‘ میچ تھا۔۔۔ اس میچ میں کوئی بھی ’جادوئی‘ لمحہ نہیں تھا جیسا کہ بہترین باﺅلنگ سپیل یا 50 گیندوں پر سنچری۔ کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل سنچری بنانے کے بارے میں کیوں نہیں سچ رہا!!! کیوں نہیں۔۔۔ اگر زمبابوے کیخلاف نہیں تو پھر کس کیخلاف؟؟؟“
ضرور پڑھیں:این اے 78 نارووال، احسن اقبال اور ابرارالحق کے درمیان عوامی حلقے سے نکل کر قانونی جنگ چھڑ گئی، بڑا قدم اٹھا لیا گیا
رمیز راجہ کی یہ ٹویٹ غالباً فخر زمان نے بھی دیکھ لی اور سوچا کہ رمیز راجہ کی بات میں ’دم‘ تو ہے کہ اگر اب نہیں تو پھر کب کوئی پاکستانی یہ اعزاز اپنے نام کرے گا۔ فخر زمان نے رمیز راجہ کی اس بات کا ’مان‘ رکھتے ہوئے آج ڈبل سنچری بنا ہی دی جس پر رمیز راجہ بھی یقینا بہت زیادہ خوش ہوں گے۔