آخر کار حکومت نے مدت ہونے سے قبل وہ کام کر دیا جسکا عمران خان انتہائی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، بڑی خوشخبری سنا دی
وفاقی کابینہ نے فاٹا سے متعلق فیصلوں کو حتمی شکل دے دی،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے لئے آئینی ترمیم موجودہ دور حکومت میں ہی منظور کرائی جائے گی، اکتوبر میں بلدیاتی اور اپریل 2019 میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا اصلاحات کے معاملے پر قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت سے وفاقی کابینہ نے فیصلوں کو حتمی شکل دے دی۔وفاقی
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترامیم موجودہ دور حکومت میں ہی منظور کرائی جائیں گی جبکہ اکتوبر 2018 میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔اس کے علاوہ اپریل 2019 میں فاٹا میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ فاٹا اصلاحات کا مرحلہ موجودہ حکومت میں آئینی ترمیم کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔فاٹا میں رائج ایف سی آر کو صدارتی حکم کے ذریعے منسوخ کیا جائے گا۔