کراچی کے ایک گیراج نے فاطمہ جناح کے زیر استعمال اس گاڑی کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا، دو سال کی محنت کے بعد اب یہ کار کیسی نظر آتی ہے؟ دیکھ کر آپ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

کراچی میں واقعہ ایک گیراج ’اکرام موٹر ورکس‘ نے 1955 کیڈیلیک سیریز 62 کنورٹ ایبل کی مرمت کا بیڑہ اٹھایا جو کسی وقت میں محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت تھی۔

مرمت کا یہ کام 7 مراحل میں مکمل کیا گیا جس پر تقریباً 2 سال کا عرصہ لگا اور 15 لاکھ روپے لاگت آئی۔ مکینیکل کام سے لے کر الیکٹرک، ڈینٹنگ پینٹنگ، سٹیل اور کرومنگ سے لے کر دیگر کام بھی کئے گئے۔اکرام موٹر ورکس کے مالک محسن اکرام کے مطابق گاڑی کی مرمت کے مرحلے میں تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز رکھی گئی کہ گاڑی کے اصلی پرزہ جات کم سے کم تبدیل کرنا پڑیں۔

اس گاڑی کی مرمت میں جہاں ضروری سمجھا گیا وہاں اصلی پرزہ جات کو نکال کر ان کی جگہ چین اور تائیوان میں بنے پارٹس لگائے گئے۔ محسن نے اعتراف کیا کہ اس کار کی باڈی کو تو اوریجنل کہنا مشکل ہے لیکن اس کا انجن اور بہت سے دیگر پرزہ جات اب

بھی بالکل اصلی ہے اور اس وقت کے ہی ہیں جب یہ گاڑی محترمہ فاطمہ جناح کی ملکیت تھی۔
دو سال قبل اس گاڑی کی مرمت اور تزئین و آرائش کا مقصد یہ تھا کہ اسے کراچی کے نیشنل میوزیم میں رکھا جا سکے اور امید ہے کہ اسے جلد ہی وہاں منتقل کر دیا جائے گا اور عوام بھی اسے دیکھ سکیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.