آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرون ملک روانگی کی جھوٹی خبریں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو خبردار کردیا

آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرون ملک روانگی کی خبروں پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہیڈ لائنز بنانے کیلئے جعلی خبریں چھاپنا ایک روایت بن چکی ہے۔ آسیہ بی بی کا کیس حساس نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کی پاکستان چھوڑنے کی بلا تصدیق خبر دینا غیر ذمہ دارانہ فعل تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ میڈیا سے کہیں گے کہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

خیال رہے کہ بی بی سی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی نیدرلینڈ روانہ ہوچکی ہیں جس کے بعد بعض قومی ٹی وی چینلز نے بھی یہ خبر نشر کرنا شروع کردی جبکہ بعض اخبارات نے بھی شہہ سرخی کے طور پر یہ خبر چھاپی ۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی یا پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ہنگامہ مچا رہا جس کے بعد آج (جمعرات کو) علی الصبح دفتر خارجہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.