فواد چوہدری سے استعفیٰ لے لیا گیا
پاکستان کے نامور صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ فواد چودھری صاحب سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ نے کہا کہ یہ خبر وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے توسط سے میں آپ کو بتا رہا ہوں۔ استعفے کی وجہ لڑائی جھگڑا ہے۔تفصیلات کے
مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ فواد چودھری کی دو لوگوں سے لڑائی ہے جن میں سے ایک ہمہ وقت وزیراعظم ہاؤس میں موجود رہتے ہیں اور دوسرے کا نام میں فی الوقت آپ کو نہیں بتاؤں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ فساد نہ ہو۔عین ممکن ہے کہ فواد چودھری کا پورٹ فولیو بدل دیا جائے گا۔ اور کسی جگہ ان کی کچھ فائل بھی کھُلنے کی اطلاع ہے لیکن اس حوالے سے میں آئندہ ہفتے تصدیق کروں گا کہ آیا فواد چودھری کی فائل کھُل رہی ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے لیکن گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اس بات کی تردید کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی وزیراعظم کواستعفیٰ نہیں بھجوایا۔ میں اپنے بھتیجے کی شادی میں مصروف ہوں۔کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا، وزیراعظم سے ذاتی تعلق ہے۔ نعیم الحق کو کچھ پتا نہیں ہوتا۔ ایم ڈی پی ٹی وی سے متعلق اختلافات موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کہاکہ مجھے وزارت اطلاعات جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔
مجھے وزارت کام کرنے عوامی خدمت کے لیے دی گئی ہے۔ میرے استعفے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ تاہم اب سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے اور یہ خبر دو سے تین دن میں سب کے سامنے آ جائے گی۔