ضمنی انتخابی نتائج ثابت کررہے ہیں کہ۔۔۔۔۔ فواد چوہدری نے جیت جانے والے شاہد خاقان عباسی سمیت پوری (ن) لیگ کو لاجواب کر دیا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کا رجحان ثابت کررہا ہےکہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے اور انتخابی نتائج کا رجحان ثابت کررہا ہے
کہ ملک کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نظر آرہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ‘اسسٹیٹس کو’ کی علامت جماعتوں نے مل کر تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن اپوزیشن جماعتیں مخصوص حلقوں اور علاقوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے حلقہ این اے 124 میں کارکنوں سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ ‘تحریک انصاف سے دوگنے ووٹ حاصل کیے،عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں،یقین تھا کہ ضمنی انتخابات میں فتح ہماری ہوگی’۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حلقے کے لوگوں نے ن لیگ سے اپنی محبت ثابت کردی ہے،این اے 124 کی عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیا ہے، ن لیگ نے پی ٹی آئی سے دوگنا سے بھی زیادہ ووٹ لیے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، مجھے اس حلقے سےاپنی جیت پر
کبھی کوئی شک نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ جو گرفتار کرنا چاہتا ہے کرلے، ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، آنے والے پانچ سالوں میں آپ کے درمیان رہوں گا، ہم نے محنت کرنی ہے اور ملک کو آگے بڑھانا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل نہیں کر سکتے،اگر پاکستان کے مسائل حل کرنے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا۔