مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں کلنک کا ٹیکا ، نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ن لیگی سینیٹر پر الزامات کی بھرمار کردی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں کلنک کا ٹیکا ہیں، مشاہد اللہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے ، سارا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں کلنک کا ٹیکا ہیں اور عوام اس جیسے لوگوں کی وجہ سے سیاستدانوں کو اچھا نہیں سمجھ رہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگ اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی ہوئے تھے اوراب سینیٹر بن گئے ہیں ، مشاہد اللہ نے اپنا پورا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کروا لیا ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف
کولوگوں نے ووٹ اس لئے نہیں دیئے کہ ہم چوروں سے صلح کرتے رہیں، ہم ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے اور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے اور ہم اس کے امین بنے ہیں اس لئے ہم حقائق عوام کے سامنے لارہے ہیں، ان پیسوں کی ریکوری کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ نواز شریف کا سامان اٹھا اٹھا کر سینیٹر بنے اور پور ا خاندان پی آئی اے میں بھرتی کروا دیا ، مجھے بتایا جائے کہ معذرت میں نے کرنی ہے یا مشاہد اللہ نے کرنی ہے ، میں نے مشاہداللہ سے متعلق حقائق سامنے رکھے ہیں ۔