فواد چوہدری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ایسے نعرے لگانا شروع کر دئیے کہ وفاقی وزیر بھڑک اٹھے
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایسے نعرے لگائے کہ وفاقی وزیر بھی بھڑک اٹھے۔
فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال شروع کیا تو آغاز پر ہی مسلم لیگ (ن) نے احتجاج شروع کر دیا۔ انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پرورش جنرل ضیاءالحق کی گود میں ہوئی ہے اور ان کی تربیت ہی ٹھیک نہیں ہے، انہیں جواب سننے کی عادت اور حوصلہ نہیں ہے۔
فواد چوہدری کے ایسا کہنے پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا اور فواد چوہدری سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ”مشرف کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے۔“
قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فواد چوہدری کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کروا دئیے۔