جہانگیر ترین کے بعد فواد چودھری بھی نااہل قرار، بڑی خبر آ گئی
این اے 67سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو ایپلٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا۔ٹربیونل نے درخواست گزار کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کو عام انتخابات کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام ہے ۔فواد چودھری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہو گئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔