”جب پاکستان بن رہا تھا تو مولانا فضل الرحمان کے بزرگ ۔۔۔“ فواد چوہدری نے قومی اسمبلی نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا ، ہنگامہ برپا کر دیا

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ اب اپوزیشن نے واک آوٹ کا بہانہ کیا ہے کیونکہ باہر اجلاس کرنا تھا ، اب نوازشریف اس ایوان میں نہیں آسکیں گے اور باہر بیٹھ کر ہی میٹنگ کریں گے ، ان کا سیاسی کیئرئر ختم ہو گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ فالودے والے کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں ، یہ لوگ معیشت کا فالودہ بنا کر کھا گئے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھاکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسد عمر نے فضل الرحمان کو گمراہ کہہ دیا اور بہت بڑا ظلم ہو گیا ، یہ ان کی پرانی روایت ہے ، اس وقت بھی یہ گمراہ ہی تھے جب پاکستان بن رہا تھا اور ان کے بزرگ پاکستان کے خلاف کھڑے تھے ، یہ تاریخ میں کبھی درست سمت نہیں کھڑے ہوئے ، پاکستان بنانے کے موقع پر بھی ان کے بزرگ برٹش راج کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔

مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایک پیغام بھی جاری نہیں کیا ، 1988 سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ آرام سے کہتے ہیں فوج نے ہر چیز کر دی ہے ، 12 ارب روپے دفاعی بجٹ ہے ، یہ پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کی سازش ہو تی ہے جب معیشت کمزور ہو تی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو دن میں تارے اور رات میں اسرائیلی طیارے نظر آ رہے ہیں ، ہمارا اپوزیشن سے جھگڑا صرف اتنا ہے کہ ہم کہتے ہیں نہ رو اور وہ کہتے ہیں کہ این آر او ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.