میں وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں،، فواد چودھری کا تہلکہ خیز اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد پنجاب کی وزرات اعلیٰ کے لیے میرانام بھی ہے اوراگر میری پارٹی مجھے وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو یہ پورے حلقے کے لیے اعزاز ہوگا اور پورے حلقے کی قسمت بدل جائے گی، چوہدری نثار پہلے قومی لیڈر تھے مگر انہوں نے چانس ضائع کرد یا، چوہدری نثار کی بس لیٹ ہوگئی ہے اب وہ صرف ایک حلقے کے لیڈر ہیں،مسلم لیگ (ن) کو پہلی بار پٹواریوں اور تحصیلداروں کے بغیر الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے، پہلے ان کے جلسوں میں پٹواری اور تحصیلدار بندے لاتے تھے اب اس مدد کے بغیر الیکشن لڑیں گے۔
نجی اخبار ’جنگ نیوز‘ کے مطابق تحصیل پریس کلب پنڈداد نخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حلقہ این اے 67کا الیکشن صرف ون وے ہے جبکہ پی پی 27کا الیکشن انشاء اللہ بلا مقابلہ ہوجائے گا۔ الیکشن مہم اس وقت عروج پر ہے۔ تحریک انصاف میں میری جو پوزیشن ہے اس میں مجھے الیکشن لڑنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں تو میں بھی ان کے ساتھ ہی ہوں۔ 2013ءمیں پنڈداد نخان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میرا آپ
سے تعلق رہے گا اور مین نے عوام کے ساتھ تعلق رکھا ہے۔ یہاں کا نمائندہ اگر وزیراعلیٰ بنتا ہے اور میری پارٹی مجھے وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو یہ پورے حلقے کے لیے اعزاز ہوگا اور پورے حلقے کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ شاہ نواز خان اور راجہ محمد علی نے مہربانی کی ہے اور عمران خان نے بھی انہیں فون کیا ہے اور انہوں نے بھرپور جمایت کا اعلان کردیا ہے 6تاریخ کو چوہدری سرور خان احمد آباد آرہے ہیں اور بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ سابق تحصیل ناظم جو کہ خود بھی قومی و صوبائی کے امیدوار تھے انہوں نے بھی ہم پر مہربانی کرتے ہوئے پورے گروپ کے ساتھ جمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ علاقے مین سب سے مضبوط سیاسی دھڑا سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کا ہے اور وہ سیاست کے ہیرو ہیں ، وہ بھی اگلے دو دن بعد اپنے پورے گروپ کے ساتھ حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پورے علاقے میں کوئی کام نہیں کرائے جہلم پچھلے سالوں
میں 348ارب روپے سالانہ حکومت کو دیتا رہا ہے۔ اس سال 366ارب روپے ٹیکس دیا۔ ہمارے ہر گاو¿ں میں کئی کئی شہید ہیں۔ ہم نے پاکستان کی بنیادوں میں ٹیکس کے ساتھ ساتھ خون بھی دیا ہے۔ اگر 25فیصد ٹیکس بھی ہمارے علاقے میں لگا دیا جائے تو یہاں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ کسی بارڈر پر بھی گولی چلتی ہے تو ہمارے نوجوان شہید ہوتے ہیں جبکہ علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جس سے عوام انتہائی مایوس ہوچکی ہے تحصیل پنڈداد نخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی۔