فواد حسن فواد کے انکشافات پر شہباز شریف کی شامت ۔۔۔ نیب کی جانب سے بڑی کارروائی کی خبر آ گئی
نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کو پھر طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے،نیب لاہور کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے،انہیں اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات میں مزیدانکشافات کر دیئے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران وسیاستدانوں کوطلب کرسکتاہے۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ فوادحسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداروں کےخلاف انکشافات کئے ہیں،فوادحسن فواداورنج ہولڈنگ کمپنی کوٹھیکہ دلواناچاہتے تھے اور شہبازشریف اورفوادحسن فوادٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پرنہیں تھے،شہبازشریف کاساڈویلپرزاورپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے۔فوادحسن فوادنے نیب تحقیقات میں شہبازشریف پرمزیدملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پرکاساڈویلپرزکوٹھیکہ دیاتھا۔واضح رہے کہ ،
سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحویل میں ہیں۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل راحیل شریف اور جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2 سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔ٍ(س)