”اصل میں یہ پہلی مرتبہ ۔۔۔“ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی شرمناک حرکتوں پر عبدالعلیم خان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن کی جانب سے شو کے دوران بد زبانی اور غیر اخلاقی رویہ اپنانے پر معذرت کر لی ہے۔عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ ممکنہ طور پر فیاض الحسن نے یہ رویہ اس لیے اختیار کیا کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی کیئرئر میں پہلی مرتبہ عہدہ سنبھالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے ماضی کی ویڈیوز دکھانے پر سماءٹی وی کے شو کے دوران مائیک اتار کر بدزبانی کی اورگالیاں دیتے ہوئے شو سے اٹھ کر چلے گئے جس پر اسی چینل کے دوسرے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ساتھی کی حرکت پر معافی مانگی اور معذرت بھی کی ۔

علیم خان نے کہا کہ اگر فیاض الحسن کو کسی چیز پر اعتراض تھا تو انہیں پھر بھی اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا ، پارٹی اس طرح کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے ٹی وی اینکر اور عملے سے بھی معذرت کا اظہار کیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.