وہ علاقے جہاں رہنے والوں کو اب ہر قسم کی فحش فلمیں بالکل مفت ملیں گی، انتہائی حیران کن اعلان ہوگیا
فحش فلموں کی معروف ویب سائٹس بھی دیگر کاروباروں کی طرح شہرت پانے اور زیادہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے اشتہاری حربے استعمال کرتی رہتی ہیں۔ اب معروف ویب سائٹ ’پورن حب‘ نے اعلان کر دیا ہے کہ دنیا کے بعض شہروں اور قصبات کے لوگوں کو وہ اپنی پریمیئم سروس مفت میں مہیا کرنے جا رہی ہے اور میل آن لائن کے مطابق یہ شہر اور قصبے ایسے
ہوں گے جن کے نام انتہائی غیر اخلاقی ہیں۔ ویب سائٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس کسی جگہ کا نام فحش ہے وہاں کے لوگ ٹوئٹر پر ’پورن حب پلیسز‘ (PornhubPlaces)کے ہیش ٹیگ میں جگہ کا نام لکھیں اور اس کے معنی کی وضاحت کریں، اگر وہ شرائط پر پورا اترا تو وہاں کے رہائشیوں کے لیے پریمیئم سروس مفت کر دی جائے گی۔
دی وائس کی ایسوسی ایٹ ایڈیٹر لورین میس مین نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کچھ شہروں کے نام لکھے ہیں جو ویب سائٹ کی اس پیشکش سے ’مستفید‘ ہوسکتے ہیں۔ ان میں کیلیفورنیا کا شہر فورٹ ڈِک، اوکلاہوما کا شہر ہُکر(Hooker)وسکانسن کا شہر بوہنرس لیک (Bohners Lake)، مشی گن کا شہر کلائمکس، نارتھ کیرولینا کا شہر ہارنی ٹاﺅن (Horneytown)، جارجیا کا شہر کمنگ(Cumming)، پنسلوانیا کا شہر بگ بیور اور ورجینیا کا شہر ’تھری وے‘ شامل ہیں۔ اس ہیش ٹیگ میں لوگ دنیا بھر سے شہروں اور قصبوں کے ایسے ایسے غیر اخلاقی نام بھیج رہے ہیں کہ سن کر ہی آدمی شرمندہ رہ جائے۔