’میں صرف 3 دن کام کر کے اتنے لاکھ روپے کماتی ہوں‘ فحش فلموں کی اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

فحش فلموں کی اداکارائیں کتنا کماتی ہیں، یہ انڈسٹری اندر سے کیسے دیکھائی دیتی ہے، اور ان فلموں کے دوران استوار ہونے والے مراسم اور حقیقی ازدواجی مراسم میں کیا فرق ہوتا ہے ،ان موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے فحش فلموں کی مشہور اداکارہ کیکی میناج نے فحش فلموں کی دنیا کے بہت سے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کیکی میناج نے یہ انکشافات چینل 5کی ایک نئی سیریز کے لیے انٹرویو ریکارڈ کرواتے ہوئے کئے۔ ان کا کہنا تھا ’’ جہاں تک کمائی کی بات ہے تو میں اپنے بارے میں بتا سکتی ہوں کہ میں صرف تین دن کام کر کے 6000 پاؤنڈ (تقریباً نو لاکھ پاکستانی روپے) کما لیتی ہوں۔ اور جب میں کام کرتی ہوں تو دن کا تقریباً 30فیصد حصہ فلم کی شوٹنگ میں گزرتا ہے جبکہ باقی تمام وقت میں کسی عام خاتون کی طرح گھر پر آرام کرتے ہوئے اور کھانا پکانے میں گزارتی ہوں۔‘‘

فحش فلموں میں خواتین کے کردار کے بارے کیکی کا کہنا تھا کہ ’’میرا خیال ہے کہ جنسی فلموں کی صنعت میں عورتوں کی بہت ہی اہمیت ہے اور انہیں بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ ان فلموں کے ناظرین سکرین پر دو افراد کو دیکھ رہے ہوں تو بھی ان کی توجہ بنیادی طور پر عورت کی جانب ہی ہوتی ہے۔‘‘

فلم کے سیٹ پر کیا جذبات ہوتے ہیں، اس کے بارے میں کیکی نے کہا کہ ’’کیمرے کے سامنے جنسی عمل کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کبھی بھی آرام دہ نہیں ہوتا ۔آپ ہمیشہ بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ اس کے برعکس جب آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ مطمئن اور خوش ہوتے ہیں کیونکہ آپ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک گہرے رشتے کی وجہ سے جسمانی تعلق استوار کرتے ہیں۔‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.