فحش فلموں میں اداکاری کی خواہشمند نوجوان لڑکی نے پہلے سین کی شوٹنگ کے دوران ہی پیشہ چھوڑدیا، اور اس کی وجہ ایسی شرمناک ترین بتائی کہ جان کر مردوں کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں
امریکی لڑکی جینی بیلائی کو فحش فلموں میں اداکاری کا بہت شوق تھا اور چند ماہ قبل اسے ایک فحش فلم میں کام کا موقع ملا تو وہ بہت خوش تھی، مگر پہلے ہی سین کی ریکارڈنگ کے دوران اُس کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کیا گیا کہ اب وہ فحش فلموں کے نام سے بھی ڈرنے لگی ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق جینی کا کہنا ہے کہ ”فحش فلم میں اداکاری کے نام پر میرے ساتھ دھوکہ اور ظلم ہوا ہے۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ آغاز ہلکا پھلکا ہو گا لیکن پہلا ہی سین اس کے بالکل اُلٹ ہوا۔ اس پر مزید زیادتی یہ کہ انہوں نے مجھے وقفہ لینے کی بھی اجازت نہیں دی۔میں خود کو بے بس محسوس کر رہی تھی اور مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میں بے ہوش ہونے لگی ہوں۔“
جینی کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ سین کی ریکارڈنگ کی دوران بھی اُس کا رویہ ظالمانہ تھا۔ اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے جینی کا کہنا تھا کہ”میں نے کئی بار وقفہ لینے کی درخواست کی لیکن ڈائریکٹر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ وہ کہہ رہا تھا کہ تم وقفہ لے کر سین کابیڑہ غرق کر دو گی۔ میں بالکل بے بس تھی اور یہ کام سب میرے لئے ایک ڈراﺅنا خواب ثابت ہوا ہے۔“