ایف آئی اے عدالت سے فرار ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسود کے گھر پہنچی تو انہوں نے کیا کیا ؟ سب دھبر دوس ہو گیا
عدالت سے فرار ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے گھر سے بھی فرار ہوگئے، پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ملزم کیلئے عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسعود پولیس کو چکما دے گئے۔عدالت کو مطلوب اینکر پرسن شاہد مسعود گھر سے بھی غائب ہوگئے۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کےلئے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر ان کی گاڑی میں صرف ڈرائیور نکلا، شاہد مسعود پھر بھی ہاتھ نہ آسکے۔
ایف آئی اے کی ٹیم شاہد مسعود کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ ان پر سرکاری ٹی وی کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا کیس چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ14ستمبر کو بھی سپیشل سینٹرل کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی تھی۔عدالت میں شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔